۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
اہلیہ بانی تنظیم نہ رہیں

حوزہ/ سربراہ تحریک دینداری، محسن ملت جعفریہ، خطیب اعظم بانی تنظیم المکاتب مولانا سید غلام عسکری رحمۃ اللہ علیہ کی شریکہ حیات و حسنات مومنہ، عابدہ، زاہدہ، حاجیہ اور زائرہ نے رحلت فرمائی۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سربراہ تحریک دینداری خطیب اعظم بانی تنظیم المکاتب مولانا سید غلام عسکری طاب ثراہ کی اہلیہ مومنہ، عابدہ، صالحہ، حاجیہ زائرہ سیدہ ریاض فاطمہ مرحومہ بنت سید علی حمزہ مرحوم کا مختصر علالت کے بعد جمعرات 16 ستمبر کو انتقال ہو گیا۔ تدفین شب جمعہ بجنور ضلع لکھنو میں انجام پائے گی۔ 

مولانا سید صفی حیدر زیدی صاحب سکریٹری تنظیم المکاتب خدمت عزا کے سلسلہ میں لکھنو کے باہر ہیں۔ انتقال کی خبر ملتے ہی انہوں نے اس طرح پیغام دیا: 

انا لله و انا اليه راجعون

بزرگ خاندان یادگار بانی تنظیم ہماری بڑی ممانی جن سے  مہر مادری کی خوشبو ملتی تھی کچھ لمحات پہلے اپنے رفیق حیات سے۔ جن سے ملاقات کی طویل عرصہ سے منتظر تھین،ان شاء اللہ وادی السلام میں جا ملیں۔
المناک خبر عالم سفر میں ملی۔دور سے ایصال ثواب کے سوا چارہ نہیں۔
اسپتال سے جنازہ بجنور ضلع لکھنو جا رہا ہے۔بانی تنظیم کے پہلو میں تدفین ہوگی۔
تمام وابستگان تنظیم و محبان بانی تنظیم سے دعائے مغفرت اور ایصال ثواب  بالخصوص شب دفن صدقہ دینے کی گذارش ہے ۔

سوگوار سید صفی حیدر

واضح رہے کہ مرحومہ اگرچہ ایک خاتون خانہ تھیں لیکن بانی تنظیم کی نیکیوں میں ہمراہی آپ کا نمایاں امتیاز ہے۔ 
اس غم ناک لمحہ پر ہم حوزہ نیوز ایجنسی کی جانب سے مولانا صفی حیدر زیدی و خادمان و کارکنان ادارہ تنظیم المکاتب خاص کر مرحومہ کے لواحقین کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں و دعا گو کہ خدایا مرحومہ کے حق میں رحمت نازل فرما اور اعلیٰ علیین میں بلند درجات عطا فرمائے۔ آمین

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .